وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لئے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ریاض کے رائل ائیرپورٹ ٹرمینل پر ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبد الرحمٰن بن عبدالعزیز ، سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم پاکستان کا شاندار استقبال کیا۔