پشاور آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا

پشاور آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا

پشاور میں شدید دھند اور سموگ کی وجہ سے حد نگاہ چند میٹر رہ گئی اور شہر میں فضائی آلودگی میں بے پناہ اضافہ ہو گیا۔

حالیہ رپورٹ کے مطابق پشاور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے اور اس شہر میں 509 کا ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: حدِ نگاہ صفر ہونے پر موٹروے کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا

مختلف مقامات پر نصب ائیر کوالٹی میٹرز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کے مطابق یوسف آباد میں 784، حیات آباد میں 667، دلہ زاک روڈ پر 509، جی ٹی روڈ پر 320، اور امریکی کونسلیٹ کے قریب 332 کا ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پشاور میں پانچ اہم مقامات پر ائیر کوالٹی میٹر نصب کیے گئے ہیں تاکہ آلودگی کی سطح کو مانیٹر کیا جا سکے اور عوام کو صحت کے حوالے سے آگاہ کیا جا سکے۔

شہریوں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ باہر نکلتے وقت احتیاط کریں اور ماسک کا استعمال کریںکیونکہ سموگ کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری اور دیگر صحت کے مسائل میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *