پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پارٹی سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی۔
سماجی رابطوں کی ویب ایکس پر اپنے پیغام میں سعد رفیق کہا ہے کہ میں مسلم لیگ کا حصہ ہوں اور رہوں گا ، میرے متعلق غلط افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے حکومت سےمطالبہ کیا کہ ایکس ( ٹویٹر) پر سے پابندی فوری ختم کی جائے۔نگران حکومت کے دور میں لگائی گئی اس پابندی کا کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔
خیال رہے کہ خواجہ سعد رفیق سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کر لیں ہیں۔