امریکی صدارتی انتخابات کے بعد تاریخ میں پہلی بار بٹ کوائن کی قیمت 80 ہزار ڈالرز سے تجاوز کر گئی۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں اس وقت غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جب ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابات میں برتری سامنے آنے لگی۔
ٹرمپ کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی بٹ کو ائن کی قیمت 75 ہزار ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھی، گزشتہ روز قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ریٹ پہلی بار 80 ہزار ڈالرز سے تجاوز کرگیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ ڈیجیٹل کرنسیوں کے لیے قوانین کو آسان کر دیں گے۔