ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ کب ہوگا اور پرچہ  کیسا آئے گا؟

ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ کب ہوگا اور پرچہ  کیسا آئے گا؟

ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی تاہم اس بار امیدواروں کو ایم سی کیوز میں 5 کے بجائے 4 جواب کا آپشنز دیا جائے۔

میڈیا رپورٹ  کے مطابق سندھ میں ایم ڈی کیٹ یکم دسمبر کو لینے کی تیاریاں جاری ہے، آئی بی اے سکھر نے محکمہ صحت کو یکم دسمبر کو ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ لینےکی تجویز دے دی۔

اس سلسلے میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سکھر نے تیاریاں شروع کردیں ، پی ایم ڈی سی ناظم امتحانات امداد خشک اورمحکمہ صحت کے زوہیب حسن شیخ فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہ

ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کو ایم سی کیوز میں 5 کے بجائے 4 جواب کا آپشنز دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : تعلیم کیلئے برطانیہ جانے والے پاکستانی طلبا کے لئے اہم خبر

یاد رہے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ  ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ 18-2017ء سے لیا جا رہا ہے، صوبہ سندھ میں کراچی، حیدرآباد، نوابشاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں ٹیسٹ لیا جاتا ہے تاہم پیپر لیک ہونے کا مقدمہ ہائی کورٹ میں گیا۔

مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ پیپر لیک ہونا صرف بدنامی نہیں ہے بلکہ بچوں کا مستقبل بھی خراب ہوتا ہے، مجھے میڈیکل سمیت تمام ٹیسٹ میں شفافیت چاہئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *