عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا ،پاکستان میں بھی کمی متوقع

عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا ،پاکستان میں بھی کمی متوقع

عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا ہو گیا جس کے بعد پاکستان میں بھی خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے معیشت کے سپورٹ  پلان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہ ہوسکا، دنیا کے دوسرے بڑے ملک چین میں فیول کی طلب نہ ہونے پر خام تیل سستا ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق بینچ مارک لندن برینٹ آئل 2 فیصد سستا ہوگیا ،لندن برینٹ آئل 1.48 ڈالر سستاہوکر 72.39 ڈالر فی بیرل تک گرگیا جبکہ امریکی خام تیل 2.32 فیصد سستا ہوگیا،امریکی خام تیل 1.60 ڈالر سستا ہوکر 68.78 ڈالر فی بیرل تک گرگیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ کب ہوگا اور پرچہ  کیسا آئے گا؟

ماہرین کاکہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ڈالر مضبوط ہونے پر سونے اور خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے ، خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہونے کی امید بڑھ گئیں ،ماہرین کا مزید کہناتھا کہ  خام تیل سستا ہونے پر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *