بھارت 4 ایونٹس کا میزبان، پاکستان کے بائیکاٹ پر آئی سی سی کو بھی مالی نقصان ہو گا

بھارت 4 ایونٹس کا میزبان، پاکستان کے بائیکاٹ پر آئی سی سی کو بھی مالی نقصان ہو گا

چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان نہ آنے کے فیصلے پر پی سی بی اپنے موقف پر ڈٹا ہوا ہے، ایونٹ سے مائنس بھارت کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

اس معاملے پر اگر پاک بھارت تنازع حل نہ ہوا تو آئی سی سی کا بھی مالی نقصان ہو گا، نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی رویے کے خلاف پاکستانی پالیسی موجودہ سائیکل میں آئی سی سی کی آمدن پر اثر انداز ہوگی۔

بھارت کے پا کستان نہ آنے پر پاکستان بھی ان سے میچز کے بائیکاٹ کا کہہ چکا ہے، بھارت 2031ء تک آئی سی سی کے چار ایونٹس کا میزبان ہے۔ اگر پا کستان اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کی پالیسی اپناتا ہے تو اس سے آئی سی سی کو بھی نقصان ہو گا۔

مائیکل وان کا پاکستان کے اب تک کے 3 بہترین بیٹرز کا انتخاب

نجی وی کے مطابق بھارت اگلے سال ویمن ورلڈکپ، 2026 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، 2029 میں چیمپئنز ٹرافی اور 2031 میں ورلڈکپ کا میزبان ہے۔ اگر پاکستان کا ان ایونٹس سے دستبردار ہوتا ہے تو آئی سی سی کے براڈکاسٹ ریونیو پر اثر پڑے گا۔

آئی سی سی نے2027 تک کے براڈکاسٹ رائٹس 3 عشاریہ 2 بلین ڈالرز میں فروخت کر رکھے ہیں، پاکستان کی دستبرداری کی صورت میں رائٹس کی ویلیو کم ہونے کا خدشہ ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ریونیو ممبر بورڈز میں تقسیم کرتا ہے، یہ آمدن کم ہوئی تو اس کا تمام بورڈز کی آمدن پر اثر پڑے گا،آئی سی سی براڈکاسٹرز کی خواہش پر ہر ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ یقینی بناتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کا میچ نہ ہوا تو آئی سی سی براڈکاسٹرز کو بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *