وزیراعلیٰ سندھ نے اسٹیل مل کی بحالی کے لئے روس سے مدد مانگ لی

وزیراعلیٰ سندھ نے اسٹیل مل کی بحالی کے لئے روس سے مدد مانگ لی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسٹیل مل کی بحالی کے لئے روس سے مدد مانگ لی۔

آئندہ ہفتے پاکستانی ماہرین اور روسی نمائندوں کے درمیان آن لائن مشاورت ہوگی، اس کے بعد روسی وفد اسٹیل مل کا دورہ کرے گا جس سے اسٹیل مل کی بحالی میں بڑی پیش رفت ہوگی۔

یہ پیش رفت وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور روسی سفیر البرٹ خوریف کے درمیان وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے دوران سامنے آئی، وزیراعلی سندھ کے ہمراہ ان کے سیکریٹری رحیم شیخ تھے جبکہ روسی سفیر کے ہمراہ روسی قونصل جنرل آندرے فیدوروف، تھرڈ سیکریٹری پاول لامانوف اور اتاشی اکاتیرینا زگاچ موجود تھے۔

ملاقات کے آغاز میں وزیراعلی سندھ نے پاکستان اسٹیل مل کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز1974 میں وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے روسی حکومت کے تعاون سے قائم کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیل مل شہید ذوالفقار علی بھٹو کی طرف سے عوام کے لئے تحفہ تھی جس میں پاکستان بھر کے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے۔ پاکستان پیپلزپارٹی اسٹیل مل کی بحالی کا مضبوط ارادہ رکھتی ہے۔

روسی سفیر کا کہنا تھا کہ مجوزہ آن لائن اجلاس میں منصوبے کے تکنیکی معاملات پر بات کی جائیگی، اجلاس میں سندھ کے محکمہ صنعت کے نمائندے بھی شریک ہوں گے، اجلاس کے بعد روسی وفد مزید جائزہ کے لئے اسٹیل مل کا دورہ بھی کرے گا۔

وزیراعلی مراد علی شاہ اور سفیر خوریف نے اتفاق کیا کہ موجودہ ناکارہ مشینری کی جگہ جدید پلانٹ لگایا جائیگا اس امید کے ساتھ کہ ورکرز کی نوکریاں بچ جائیں،مراد علی شاہ اور خوریف نے سندھ میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *