پاکستان کے ثقافتی رنگوں کا ترجمان لوک ورثہ میلہ 2024 اسلام آباد میں جاری

پاکستان کے ثقافتی رنگوں کا ترجمان لوک ورثہ میلہ 2024 اسلام آباد میں جاری

لوک ورثہ میلہ 2024، پاکستان کا سب سے بڑا لوک میلہ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج، لوک ورثہ کے زیر اہتمام یہ میلہ اسلام آباد میں 8 نومبر سے 17 نومبر تک جاری رہیگا۔

 

تفصیلات کے مطابق لوک ورثہ میلہ لوک موسیقی، روایتی رقص، فنون لطیفہ اور پاکستانی عوام کی ثقافتی مہارتوں کا آئینہ دار ہے۔جہاں پر پاکستان کے کونے کونے سے تعلق رکھنے والے ہنرمند کاریگر، لوک فنکار، موسیقاراور روایتی ہنرمند اپنی اپنی مہارتوں کو پیش کرتے ہیں ۔

لوک ورثہ میلہ پاکستان کا سب سے بڑا لوک میلہ ہے جہاں پر رنگا رنگ پروگرام اور ہنر مندوں کے شاہکار پیش کیئے گئے ہیں جن میں صوبائی پویلین، خریداری کے مواقع، ملک کے چاروں صوبوں کے اسٹالز اور میوزیکل پرفارمنس کے پروگرام بھی شامل ہیں۔

لوک ورثہ میلہ 2024 لوک ورثہ کمپلیکس میں جاری ہے ، جو گارڈن ایونیو، شکر پڑیاں، اسلام آباد پر واقع ہے۔ رواں برس لوک ورثہ میلہ 2024 کا تھیم “لوک ورثہ کی گولڈن جوبلی تقریبات” سے منسلک ہے ۔ اس سیزن کے میلے کا مقصد شائقین کو 50 سال پر محیط پاکستان کے تمام خطوں میں متنوع ثقافتی رنگوں کو یکجان انداز میں پیش کرنا ہے۔

لوک میلہ 2024 میں گزشتہ رات مشہور بینڈ خماریاں نے لوک ورثہ کی گولڈن جوبلی جشن کے حوالے سے پرفارمنس کا مطاہرہ کیا ۔ اس تقریب کی میزبانی لوک ورثہ نے اپنے اوپن ایئر تھیٹر میں کی، جس میں ملک کی متحرک روایات، موسیقی اور فنون کی نمائش کی گئی۔

لوک میلہ 2024 میں بین الاقوامی پویلین نے اس میلے میں ایک بین الاقوامی ٹچ کو بھی اجاگر کیا ہے۔جو شائقین کو سعودی عرب، انڈونیشیا، ازبکستان اور ترکی کی ثقافتوں کا دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔۔ پویلین میں ان ممالک کے روایتی ملبوسات، دستکاریوں اورکھانے پینے کی دلکش نمائشیں پیش کی گئی ہیں۔

8 نومبر سے 17 نومبر کے درمیان لوک ورثہ کے میلہ گراؤنڈز میں صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک منعقد ہونے والے اس سالانہ ثقافتی نمائش میں روایتی فنون، دستکاری، موسیقی، رقص اور کھانوں کی دلکش نمائش کے ذریعے پاکستان کے ورثے کی متنوع دلکشی کو پیش کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *