آئی ایم ایف کا پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے، جس میں پہلے روز ٹیکنیکل سطح پر بات چیت کی گئی۔رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو پٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس عائد کرنے کے ساتھ ساتھ پٹرولیم لیوی کی شرح 60 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل سستا

اس وقت پٹرولیم مصنوعات پر صفر فیصد جی ایس ٹی عائد ہے اور 60 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے۔ آئی ایم ایف کی ٹیم ناتھن پورٹر کی سربراہی میں پاکستان پہنچی ہے، جہاں پہلے دن ٹیکنیکل سطح پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر ایف بی آر، وزارت خزانہ، سٹیٹ بینک اور وزارت توانائی کے حکام نے آئی ایم ایف ٹیم سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے اہداف میں کمی کو پورا کرنے اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایم ایف ٹیم کی پاکستان میں موجودگی کا دورانیہ 15 نومبر تک ہے، اس دوران پاکستان کو پہلی سہ ماہی کی معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *