قاضی فائز عیسیٰ کو اہم آئینی عہدہ دیئے جانے کا امکان

قاضی فائز عیسیٰ کو اہم آئینی عہدہ دیئے جانے کا امکان

پاکستان کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اہم آئینی عہدہ دیئے جانے کاا مکان ہے۔

آج نیوز کے مطابق موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ریٹائرمنٹ میں صرف ڈھائی ماہ باقی ہیں، جس کے بعد وفاقی حکومت آئندہ الیکشن کمیشن کا نیا سربراہ منتخب کرنے کی جوڑ توڑ میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں: قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملہ، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ملیکہ بخاری کو پاکستان پہنچتے ہی گرفتار کرنے کا اعلان

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے کئی ممکنہ ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، جن میں ریٹائرڈ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نام بھی شامل ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ کے چیف الیکشن کمشنر کے طور پر تعینات ہونے کے امکانات پر بات کی جا رہی ہیں۔

موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ جنوری 2024 کے آخر میں اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ گزشتہ ماہ 25 اکتوبر کو سپریم کورٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *