احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
لاہور کی احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالہٰی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے الزامات پر سماعت کی۔ دوران سماعت چودھری پرویز الہٰی کے وکلاء نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔