خلا سے اسموگ میں ڈوبا لاہور کیسا نظر آتا ہے؟ ناسا نے تصاویر جاری کر دیں

خلا سے اسموگ میں ڈوبا لاہور کیسا نظر آتا  ہے؟ ناسا نے تصاویر جاری کر دیں

 صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقے شدید فضائی آلودگی کا شکار ہیں، لاہور کی آلودگی اتنی بڑھ چکی ہے کہ خلا سے بھی اسموگ نظرآ رہی ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر گزشتہ دو ہفتوں سے شدید فضائی آلودگی کا شکار ہیں اور اسموگ نے فضا کو اتنا زہریلا کر دیا ہے کہ وہاں معمولات زندگی درہم برہم ہو چکے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے اسموگ سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کے دفاتر کو بڑھانے سے شناختی کارڈ کی فیس بڑھانا ہوگی، چیئرمین نادرا

ناسا کی جانب سے 31 اگست سے 10 نومبر تک لاہور کی خلا سے لی گئی تصاویر جاری کی گئیں، جن میں دیکھا جس سکتا ہے لاہور کی فضاء میں اسموگ کی شدت میں کس قدر اضافہ ہوا ہے۔ ان تصاویر میں 31 اگست کو لاہور کی فضا بالکل صاف نظر آتی ہے، جبکہ 10 نومبر کی تصویر میں شہر کے اوپر سفید رنگ کا دھواں جیسا منظر دکھائی دے رہا ہے، جو اسموگ کی موجودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ منظر ماحولیاتی اور طبی ماہرین کے لیے ایک سنگین تشویش کا باعث ہے کیونکہ اس سے شہریوں میں مختلف بیماریوں کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسموگ کی وجہ سے لاہور اس وقت دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں شامل ہے، اور ایئر کوالٹی انڈیکس ایک موقع پر 2000 تک پہنچ چکا تھا، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔

یونیسیف نے بھی اس حوالے سے خبردار کیا ہے کہ اسموگ کا اثر بچوں کی صحت پر بہت برا پڑ رہا ہے اور یہ لاکھوں بچوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ پنجاب حکومت نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کرنے کا مقدمہ، زرتاج گل سمیت دس ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

جن میں اسمارٹ اور گرین لاک ڈاؤن، اسکولوں کی بندش، دفاتر میں ورک فرام ہوم، بازاروں اور ہوٹلوں کی جلد بندش، جنریٹرز اور آگ لگانے پر پابندی، اور موٹر ویز کے کچھ راستوں کو بند کرنے کے احکامات شامل ہیں۔

اسموگ کی شدت کے باعث پروازوں اور ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *