پارلیمنٹ نے اربوں روپے کے کرپشن کیسز ختم کردیے، جسٹس محسن اختر کیانی

پارلیمنٹ نے اربوں روپے کے کرپشن کیسز ختم کردیے، جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ہیں کہ پارلیمنٹ نے اربوں روپے کے کرپشن کیسز ختم کردیے ہیں لیکن جب پارلیمنٹ کو ہوش آئے گا تو بہت دیر ہو جائے گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب دائرہ اختیار سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ 100 سے زائد بڑے کرپشن کیسز ختم ہوچکے ہیں، پارلیمنٹ نے اربوں روپے کے کیسز ختم کردیے، بغیر دانتوں والا نیب بھی انجوائے کرے اور لوگ بھی۔

27 لاکھ پاکستانیوں کا نادرا سے ریکارڈ چوری ہونے کا انکشاف

جسٹس محسن اختر کیا نی نے ریمارکس دیے کہ کرپشن کیسز کے ملزمان بیرون ملک بھی چلے گئے ہیں، جب پارلیمنٹ کو ہوش آئے گا تو بہت دیر ہو جائے گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج نے ریمارکس دیے کہ نیب کرپشن کیس کی انکوائری شروع کرنے سے پہلے دیکھ بھی لیا کرے کہ اب تحقیقات کر بھی سکتا ہے یا نہیں؟۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *