جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے اداکار سونگ جائی رم 39 برس کی عمر میں جان کی بازی ہار گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سونگ جائی رم سیول کے سیونگ ڈونگ ڈسٹرکٹ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں منگل کو مردہ پائے گئے، ان کے قریب سے دو صفحات پر مشتمل ایک خط بھی ملا ہے تاہم ان کی موت کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے، پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔