خیبر پختونخواسرمایہ کاری بورڈ نے قومی ائیر لائن ( پی آئی اے ) خریداری کیلئے وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان کو دوسرا خط ارسال کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یکم نومبر کو خیبر پختونخوا حکومت نے پی آئی اے خریداری میں حصہ لینے کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔
خیبر پختونخوا سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے وفاقی وزیر کے نام لکھے گئے خط کے متن کے مطابق ہمارے خط و کتابت کے 10 دن گزر چکے ہیں، سرمایہ کاری بورڈ کو وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ پچھلے خط کے حوالے سے ہمیں اپ ڈیٹس چاہیے ، خیبر پختونخوا سرمایہ کاری بورڈ پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی رکھتی ہے لہذا پی آئی اے کی خریداری کے معاملے پر سرمایہ کاری بورڈ آپ کے جواب کا منتظر ہے۔