بھاری بلوں سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر آگئی

بھاری بلوں سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر آگئی

راولپنڈی : پاور سیکٹر میں جدید ٹیکنالوجی اور دور حاضر کے تقاضوں سے آراستہ اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ خاص طور پر اے ایم آئی (ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر) میٹرز کی تنصیب اوور بلنگ، بلوں کی ترسیل میں تاخیر اور دیگر شکایات کا خاتمہ کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

آئیسکو کے مطابق ابتدائی طور پر راولپنڈی سٹی اور راولپنڈی کینٹ سرکلز میں اے ایم آئی میٹرز نصب کئے جا رہے ہیں اور جون 2026 تک تقریباً 12 لاکھ میٹرز نصب کر دئیے جائیں گے۔ ان میٹرز کی تنصیب میں ترجیحی بنیادوں پر ہائی لائسنز فیڈرز اور انڈسٹریز کو دی جا رہی ہے۔

آئیسکو حکام کا کہنا ہے کہ اے ایم آئی میٹرز میں نیٹ میٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہوگی، جس سے صارفین کو میٹر ریڈنگ کی ضرورت نہیں پڑے گی اور یہ عمل خودکار طور پر ہوگا۔ اس کے علاوہ، اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اوور بلنگ اور بلوں کی ترسیل کی شکایات کا خاتمہ ہوگا، اور سسٹم کی اوور لوڈنگ سے بچا جا سکے گا۔

اس کے نتیجے میں ٹرانسفارمرز اور میٹرز کی خرابی کی شرح بھی کم ہو گی اور صارفین اپنے بجلی کے استعمال کی نگرانی کر کے اپنے بل میں کمی لا سکیں گے۔

ٹیکنالوجی کی اس جدید سہولت کی بدولت، بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے کنکشنز خودکار طریقے سے منقطع کئے جا سکیں گے، جس سے لائن لائسنز میں کمی اور ریونیو میں اضافہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ، اس اقدام سے سسٹم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور توانائی کے ضیاع کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *