بدترین سموگ پرندوں کی زندگیوں کےلیے بھی خطرہ، قوتِ مدافعت کم ہونے سے شرح اموات میں اضافہ

بدترین سموگ پرندوں کی زندگیوں کےلیے بھی خطرہ، قوتِ مدافعت کم ہونے سے شرح اموات میں اضافہ

پنجاب میں جاری بدترین سموگ نے پرندوں کی زندگی کو بھی خطرات سے دوچار کر دیا ہے اور تمام بڑے شہروں میں جاری سموگ کی وجہ سے پرندوں کی شرح اموات میں 90 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین حیوانیات کے مطابق سموگ کے انسانوں کیساتھ ساتھ پرندوں کی زندگی پر شدید اثرات مرتب ہوتے ہیں اور شدید سموگ کی وجہ سے پرندوں کی شرح اموات 90 فیصد تک بڑھ سکتی ہیں۔ پنجاب کے تمام بڑے شہروں اور دیہاتوں میں جاری سموگ کی وجہ سے پرندوں کو سانس لینے، کھانے پینے میں انتہائی دشواری ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی قیادت کمپرومائزڈ ہے، رانا ثناء اللہ کا بڑا دعوٰی

ماہرِ حیوانیات کے مطابق سموگ کے شدید اثرات کبوتروں، چڑیوں اور طوطوں کی زندگی پر زیادہ مرتب ہوتے ہیں۔ سموگ کے بڑھنے سے چرند اور پرند میں سانس کی بیماریاں جنم لیتی ہیں اور انہی بیماریوں کے سبب یہ کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں جس سے سموگ کی وجہ سے پرندوں کی شرح اموات 90 فیصد تک بڑھ جاتی ہے۔اور اسی کی بنیادی وجہ سموگ کی وجہ سے انکی قوتِ مدافعت شدید متاثر ہوتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *