بھارت میں گندم کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

بھارت میں گندم کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

بھارت میں گندم کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے نے شہریوں کو پریشان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ بھارتی حکومت نے گندم ذخیرہ کرنے کی حد میں کمی کر دی تھی تاکہ منڈیوں میں گندم کی فراہمی بڑھائی جا سکے اور قیمتوں کو قابو میں رکھا جا سکے تاہم گندم کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ نہ تھم سکا۔

اس وقت مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ایک میٹرک ٹن گندم کی قیمت تقریباً 30,000 روپے (355.64 امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہےجو کہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ 22,750 روپے کی کم از کم اعانتی قیمت سے بہت زیادہ ہے۔ اسی سال اپریل میں اندور میں گندم کی قیمت 24,500 روپے تھی مگر اب یہ قیمت ریکارڈ حد تک بڑھ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سردی کی آمد، تاجروں نے خشک میوہ جات کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا

تجارتی ماہرین کے مطابق گندم کی قیمتوں میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ بڑھتی ہوئی طلب اور گندم کی سپلائی میں کمی ہے۔ گندم کے سرکاری گوداموں سے مارکیٹ میں اس کی فراہمی میں تاخیر نے بھی قیمتوں میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمتوں میں یہ ریکارڈ اضافہ بھارت میں اکتوبر کے مہینے کے افراط زر کی شرح کو مزید بڑھا دے گا، جو کہ گزشتہ 14 ماہ میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا امکان ہے۔

اس سے پہلے بھی بھارت میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے نے افراط زر کی شرح کو بڑھایا تھا اور اب گندم کی قیمتوں میں اضافہ اس میں مزید اضافہ کرے گا۔ ساتھ ہی بھارتی مرکزی بینک (ریزرو بینک آف انڈیا) کی جانب سے آئندہ ماہ شرح سود میں کمی کی امید بھی کم دکھائی دے رہی ہے، جس کے اثرات مزید افراط زر پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *