عمران خان کی فائنل کال، مطالبات کی منظوری تک ہماری واپسی نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

عمران خان کی فائنل کال، مطالبات کی منظوری تک ہماری واپسی نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری تیاری پہلے ہی مکمل تھی، جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے واپسی نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےعمران خان کی جانب سے 24نومبر کو احتجاج کی کال پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہماری تیاری پہلے ہی مکمل تھی، بہترین طریقے سے تیاری کررہے تھے اور اب بھی تیاری جاری ہے، اس بار بھی دیکھیں گے۔ مطالبات کی منظوری تک اب ہماری واپسی نہیں ہوگی۔ عمران خان کی فائنل کال آگئی ہے اب تیاری کریں۔

مزید پڑھیں: لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، عمران خان ساتھیوں سمیت بری ہوگئے

واضح رہے کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 24نومبر کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے انقلاب کا آغاز کیا تھا اور اس دن عوام نے اپنے آئینی حق کا بھرپور استعمال کیا۔ عوام نے ایلیٹ کی طاقت کو چیلنج کرتے ہوئے اپنی طاقت چھینی اور اپنے حق کو تسلیم کرایا تاہم 9 فروری کو پورا مینڈیٹ چوری کر لیا گیا اور ووٹ کو چند منتخب افراد میں بانٹ دیا گیا۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ حکومت نے عوام کے ووٹ کو چوری کیا اور اس کے نتیجے میں 26 ویں ترمیم کا نفاذ کیا گیا۔ ملک میں رول آف لا اور سپریم کورٹ کی آزادی کو چھین لیا گیا ہے۔ وکلا سپریم کورٹ کی آزادی کے تحفظ کے لیے کھڑے ہوں اور سول سوسائٹی بھی باہر نکلے کیونکہ یہ ان کا مستقبل ہے۔ علیمہ خان نے فائنل کال دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *