سندھ کے مختلف اضلاع میں ضمنی انتخابات کے باعث چھٹی کااعلان

سندھ  کے مختلف اضلاع میں ضمنی انتخابات کے باعث چھٹی کااعلان

کراچی سمیت سندھ بھر کے 18 اضلاع میں کل ضمنی بلدیاتی الیکشن ہوں گے، کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر 12 اضلاع میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ 

 ضمنی انتخابات کے باعث کراچی کے ضلع کیماڑی اور کورنگی میں عام تعطیل ہوگی ، ڈپٹی کمشنر کورنگی  نے چھٹی کا اعلان کردیا۔

 ضلع کیماڑی کے بعد ضلع کورنگی میں تین نشستوں پر انتخابات ہونگے ، ڈپٹی کمشنر کورنگی نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

ڈپٹی کمشنر مسعود بھٹو  کاکہنا ہے کہ ووٹرز کی سہولت کے لیے چھٹی کا اعلان کیا ہے ، زیادہ سے زیادہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  یونین کمیٹی 13 کہکشان کلفٹن کے علاقے میں بھی  کل عام تعطیل ہوگی، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صدر کے علاقے میں بھی کل عام تعطیل ہوگی، ڈپٹی کمشنر جنوبی نے عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بھی  کل ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ شہر میں 167 پولنگ اسٹیشن میں سے 136 انتہائی حساس، 26 حساس قرار دیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یوسی 9 ٹی ایم سی ملیر میں قائم 11 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس، یو سی 8 ٹی ایم سی ماڈل کالونی میں قائم تمام 21 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یوسی 13 ٹی ایم سی صدر میں 7 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس، 5 حساس، 5 نارمل قرار دے دیے گئے ہیں، یوسی 7 ٹی ایم سی لیاقت آباد میں تمام 31 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیے گئے۔

کراچی میں کسی بھی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر (ڈی آر او) نے رینجرز کی تعیناتی کی درخواست نہیں کی، الیکشن کمیشن کے مطابق انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *