شدید دھند اور اسموگ، موٹر وے ایم تھری،فور کے بعد ایم ٹو بھی بند

شدید دھند اور اسموگ، موٹر وے ایم تھری،فور کے بعد ایم ٹو بھی بند

شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے موٹر وے ایم تھری اور فور مختلف مقامات سے بند کر دی گئی۔

ترجمان موٹر وے سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ تک بند کی گئی ہے جبکہ ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند ہے۔

 لاہور سیالکوٹ موٹروے دھند اور سموگ کی وجہ سے بندکر دی گئی ہے، موٹروے ایم 2 کو شیخوپورہ سے کوٹ مومن تک بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔

صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، لاہور: تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *