احتجاج تحریک کو کس طرح سے چلایا جائیگا؟ رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے واضح کر دیا

احتجاج تحریک کو کس طرح سے چلایا جائیگا؟ رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے واضح کر دیا

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریکِ انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق 24 نومبر احتجاج تحریک کو کس طرح سے چلایا جائیگا اس حوالے سے تمام معاملات پارٹی نے طے کر لیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پاکستان تحریکِ انصاف سلمان اکرم راجہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 24 نومبر کی احتجاج کال کے حوالے سے سب انتظامی معاملات طے کر لیئے گئے ہیں تاہم تحریک شروع ہونے سے پہلے یہ سب معاملات میٖڈیا پر ڈسکس نہیں کر سکتے۔

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریکِ انصاف نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کی احتجاج کال مشاورت سے دی ہے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہماری احتجاج تحریک کا بنیادی مطالبہ ہے اور 24 نومبر احتجاج تحریک میں ہمارا نصب العین بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے اور اس حوالے سے جو بھی ہوا دیکھیں گے۔

24 نومبر حتجاج تحریک کو کس طرح سے چلایا جائیگا ان سب معاملات کو پارٹی اجلاس میں طےکر لیا گیا ہے تاہم ابھی میڈیا کیساتھ شیئر نہیں کر سکتے۔ سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اب وہ مرحلہ آ گیا ہے کہ عوام کو حق کے لیئے آواز بلند کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں سیاسی، آئینی اور عدالتی عمل کو آگے بڑھایا جائے اور ہم جمہوریت اور عدلیہ کے نظام کی بحالی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کا عزم ہے کہ کسی بھی قسم کی ڈیل کا حصہ بن کر باہر نہیں جائیں گے۔ پی ٹی آئی میں تقسیم کے سوال پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف میں تقسیم کی افوائیں باہر سے زیادہ ہیں اور پارٹی کے اندر ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *