ملک میں چائے کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

ملک میں چائے کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

پاکستان ٹی ایسوسی ایشن (پی ٹی اے) نے خبردار کیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی درآمدی چائے کی نئی کم از کم قیمت 1,200 روپے فی کلو مقرر کرنے سے ملک میں چائے کی قیمتوں میں 150 سے300 روپے فی کلو تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

چیئرمین پاکستان ٹی ایسوسی ایشن محمد الطاف نے کہا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ چائے کی اسمگلنگ میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔اور ٹی ایسوسی ایشن نے کہا کہ کم سے کم ریٹیل پرائس عالمی سطح پر چائے کی قیمتوں کا حساب دینے میں ناکام ہے جو قسم اور معیار کی بنیاد پر $0.50 سے $3 فی کلوگرام تک ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ، بڑی مقدار میں چائے کی درآمدات ایف بی آر کی طرف سے نافذ کردہ معیاری قیمتوں کے ماڈل کومزید پیچیدہ بناتی ہیں۔ پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے مطابق چونکہ سماجی و اقتصادی سطح پر لاکھوں پاکستانیوں کے لیے چائے ایک ضروری اور سستی غذا ہے، اس حوالے سے چیئرمین نے کہا کہ زیادہ قیمتیں صارفین کو کم معیار، اسمگل شدہ چائے کی طرف دھکیل سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ درآمد شدہ چائے پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس پہلے ہی لاگو ہوتا ہے، اور ٹیکس کا کوئی بھی اضافی بوجھ صارفین کو مزید تنگ کر سکتا ہے۔ پاکستان ٹی ایسوسی ایشن نے امپورٹڈ چائے کو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت ملاوٹ، اختلاط یا پیکیجنگ کے لیے “خام مال” کے طور پر درجہ بندی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جس میں ایک مقررہ خوردہ قیمت کے بجائے درآمدی قیمت پر سیلز ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔

چیئرمین نے مزید کہا کہ مقررہ ایم آر پی گھریلو سپلائی چین میں خلل ڈال سکتی ہے اور تجارتی درآمدات کو مکمل طور پر محدود کر سکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *