بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کا آغاز، سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری

بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کا آغاز، سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری

ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بابا گورو نانک کے جنم دن کی مرکزی تقریب 15 نومبر کو گوردواہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہو گی۔

سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گورونانک کا 555 واں جنم دن منانے کیلیے تین ہزار کے قریب انڈین سکھ یاتری کل 14 نومبر کو پاکستان آئینگے، پاکستان سکھ گورودارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان وصوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام لاہور کے واہگہ بارڈر پر مہمانوں کا استقبال کرینگے اور بہترین سہولتوں کے ساتھ مہمانوں کو جی آیاں نوں کہیں گے۔

بابا گورو نانک کے جنم دن کی مرکزی تقریب 15 نومبر کو گوردواہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔ اس موقع پر سکھ یاتریوں کو بہترین میڈیکل، رہائشی و سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ انہیں فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

امریکا سے 28 رکنی وفد گوردوارہ جنم استھان پہنچ گیا، تین روزہ تقریبات 16 نومبر تک جاری رہیں گی، گورنر ہاؤس کراچی میں بابا گورونانک کے 555 وں جنم دن کی مناسبت سے تقریب ہوئی، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے تقریب سے خطاب میں کہا سکھ برادری کو گورونانک کے جنم دن پر مبارکباد دیتا ہوں، میں بھی آپ کی خوشیوں میں شریک ہوں، بابا گورو نانک نے سکھ مذہب کی بنیاد رکھی اور دنیا کو اتحاد، محبت اور خدمت کا درس دیا، ننکانہ صاحب کی تقریب میں شرکت کروں گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *