کراچی: بلدیاتی اداروں کی 10 نشستوں پرضمنی انتخابات کی پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز پر تمام سامان اورعملہ پہنچا دیا گیا اور
پولنگ صبح 8 بجے سے ہوکر شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے تک جاری رہے گی۔ ضمنی انتخابات کیلئے سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں 4 چیئرمین، 2 وائس چیئرمین اور 4 وارڈ کونسلرز کی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔ ضلع جنوبی یوسی 13صدرکلفٹن کہکشاں میں چئیرمین کے انتخاب کےلیے 7 امیدوار مدمقابل ہیں۔ یہ نشست میئر کراچی مرتضی وہاب صدیقی نے خالی کی ہے۔
ضلع وسطی یوسی 5 گلبرگ میں وائس چئیرمین کےانتخاب کیلئے6 امیدوار مدمقابل ہیں۔ ضلع وسطی یوسی7لیاقت آباد میں چئیرمین کی انتخاب کیلئے8امیدوار مدمقابل ہیں۔
ضلع کیماڑی یوسی10 بلدیہ میں جنرل وارڈ نمبر 4 کےانتخاب کیلئے5 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے۔ ضلع ملیر یوسی 9میں چئیرمین کے انتخاب کیلئے5امیدوار مدمقابل ہیں۔
اسی طرح ضلع ملیر7 سات ابراہیم حیدری میں جنرل وارڈ نمبر4 کے انتخاب کیلئے5 امیدوار مدمقابل ہیں۔ ضلع غربی یوسی 5منگھوپیر میں جنرل وارڈ نمبر4 کے انتخاب کیلئے 5 امیدوار مدمقابل ہیںَ۔ ضلع کورنگی یوسی7کورنگی میں جنرل وارڈ نمبر1کے انتخاب کےلیے7 امیدوار مدمقابل ہیں۔ ضلع کورنگی یوسی7ماڈل کالونی میں چئیرمین کے انتخاب کےلیے12 امیدوار مدمقابل ہیں۔
ضلع کورنگی یوسی6 لانڈھی میں وائس چیئرمین کے انتخاب کےلیے8 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے۔