پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ ہماری تیاری ہر وقت مکمل ہوتی ہے، حکمت عملی سخت ہوگی لیکن ابھی نہیں بتا سکتا۔
پشاور ہائی کورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق پرامن احتجاج کرتے ہیں جسکا ہمیں حق حاصل ہے، اس آئینی حق کی حصول میں ہمارا راستہ روکا جاتا ہےاور طرح طرح اذیتیں دی جاتیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر تشدد ہوتا ہے، ربڑ بولٹ کا استعمال کرتے ہیں اور خندقیں کھودتے دیئے جاتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم ٹرین ہوچکے ہیں، کرتے رہیں جو کرتے ہیں۔ ریسکیو کی مشینری کے حوالے سے سوال کے جواب میں اْن کا کہنا تھا کہ ہمارا کیس چل رہا ہے۔ امید ہے کہ وہ جلد فیصلہ ہوجائے گا۔