اگر آپ یہ پاس ورڈ استعمال کر رہے ہیں تو فوراً اسے تبدیل کر لیں!

اگر آپ یہ پاس ورڈ استعمال کر رہے ہیں تو فوراً اسے تبدیل کر لیں!

دنیا بھر میں اربوں افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں، اور اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ای میلز، سوشل میڈیا اکاؤنٹس، یا دیگر آن لائن خدمات کے لیے پاس ورڈز منتخب کرتے ہیں۔ لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اب بھی بیشتر افراد ایسے پاس ورڈز استعمال کرتے ہیں جن کا اندازہ بچہ بھی لگا سکتا ہے۔

2024 میں دنیا کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے اور خطرناک ترین پاس ورڈز کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اکثریت ایسے کمزور پاس ورڈز کا استعمال کر رہی ہے جو فوراً ہیک کیے جا سکتے ہیں۔ یہ فہرست NordPass نامی کمپنی نے تیار کی ہے، جس میں عوامی طور پر دستیاب 2.5 ٹی بی ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ اس تجزیے کے مطابق “123456” وہ پاس ورڈ ہے جو سب سے زیادہ مقبول (اور بدترین) ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اگر یہ آپ کا بھی پاس ورڈ ہے، تو جان لیں کہ یہ مسلسل کئی سالوں سے سکیورٹی کی فہرست میں سب سے اوپر رہا ہے۔ درحقیقت یہ پانچویں بار ہے جب 123456 نے اس فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ، “123456789” دوسرے اور “12345678” تیسرے نمبر پر ہیں۔ چوتھے نمبر پر “password” پانچویں نمبر پر “qwerty123”

چھٹے نمبر پر “qwerty1” ساتویں نمبر پر “111111” آٹھویں نمبر پر “12345” نویں نمبر پر “secret” اور دسویں نمبر پر “123123” ہے ۔ ماس فہرست میں شامل زیادہ تر پاس ورڈز اتنے کمزور ہیں کہ ان کو ہیک کرنے میں ایک سیکنڈ کا وقت لگتا ہے۔ ماہرین سکیورٹی کا مشورہ ہے کہ ہر آن لائن اکاؤنٹ کے لیے مختلف اور مضبوط پاس ورڈز استعمال کیے جائیں تاکہ انٹرنیٹ پر محفوظ رہ سکیں۔

حالانکہ ٹیکنالوجی کمپنیاں پاس ورڈز کے متبادل طریقوں پر کام کر رہی ہیں، مگر ابھی ان جدید ٹیکنالوجیز کے وسیع پیمانے پر استعمال کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *