منصور علی خان کا سیاق و سباق سے ہٹ کر بنایا گیا کلپ منفی پروپیگنڈے کا شکار

منصور علی خان کا سیاق و سباق سے ہٹ کر بنایا گیا کلپ منفی پروپیگنڈے کا شکار

سینئر صحافی اور اینکر منصور علی خان نے اپنی وائرل ویڈیو کے حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ویڈیو کو سیاق و سباق سے نکال کر غلط انداز میں پھیلایا گیا ہے۔یہ کلپ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں حقائق کو توڑ مروڑ کر منفی تاثر پیدا کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منصور علی خان کو طلباء کیساتھ ایک سیشن میں مدعو کیا گیا تھا جہاں وہ طلبہ کو صحافت کی باریکیوں سے آگاہ کر رہے تھے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا واقعہ دراصل اس پروگرام کے بریک کے دوران پیش آیا، جس میں وہ طلبہ کو شو کے بریک کے بعد کے حصے میں شرکت کے بارے میں رہنمائی فراہم کر رہے تھے۔ ان کا مقصد صرف یہ تھا کہ بریک کے بعد شو میں دوبارہ خوش آمدید کے انداز کو بہتر انداز میں پیش کیا جائے۔

منصور علی خان نے وضاحت کی کہ وہ طلبہ کو یہی بتا رہے تھے کہ پروگرام میں جوش و خروش کے ساتھ واپسی کیسے کی جاتی ہے اور تالیوں کی گونج سے شو میں توانائی کا احساس کیسے پیدا کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس ویڈیو کو سیاق و سباق سے نکال کر پھیلایا گیا اور اس سے منفی تاثر دینے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے اس قسم کے منفی پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حربے صرف شخصیت کشی کی کوشش ہے۔ منصور علی خان نے امید ظاہر کی کہ لوگ حقیقت کو سمجھیں گے اور اس طرح کے مسخ شدہ حقائق سے گمراہ نہیں ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *