موٹروے ایم -2 لاہور سے کامونکی تک دھند اور سموگ کی وجہ سے بند کر دیا گیا

موٹروے ایم -2 لاہور سے کامونکی تک دھند اور سموگ کی وجہ سے بند کر دیا گیا

ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا ہے کہ ایم 2 موٹر وے لاہور سے کامونکی اور ایم 3 موٹر وے لاہور سے جڑانوالہ تک دھند اور سموگ کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دھند اور سموگ کے سبب موٹروےایم 2 لاہور سے کامونکی تک اور موٹروے ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس نے واضح کیاہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے اور انہوں نے شہریوں سے التماس کی ہے کہ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔

مزید پڑھیں: منصور علی خان کا سیاق و سباق سے ہٹ کر بنایا گیا کلپ منفی پروپیگنڈے کا شکار

ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا ہےکہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں اورڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔ ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اورتیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اورمعلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ
کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *