پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو نواز شریف کے خلاف دائر کیس واپس لینے کی صورت میں جیل سے رہائی کی پیشکش کی گئی تھی۔
صنم جاوید کے مطابق یہ پیشکش یاسمین راشد کو جیل میں قید کے دوران کی گئی تھی۔ صنم جاوید نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو بھی جیل میں قید کے دوران رہائی کے بدلے مختلف آفرز کی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد کو آخری پیشکش یہ تھی کہ وہ عام انتخابات میں نواز شریف کی جیت کو تسلیم کریں اور انتخابی نتائج کے خلاف دائر درخواست واپس لے لیں، جس کے بدلے انہیں جیل سے رہائی مل سکتی تھی۔
تاہم یاسمین راشد نے اس آفر کو مسترد کر دیا تھا۔صنم جاوید نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو عام انتخابات کے دوران کاغذات نامزدگی جمع کرانے پر دھمکیاں ملیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں کہا گیا کہ اگر وہ انتخابات میں حصہ لیں گے تو ان کی مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا۔