پاکستان میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پر بڑااضافہ ہوا ہے جب کہ دوسری طرف مالی سال کے پہلے4 ماہ کے دوران یورپی یونین سے ترسیلات زر بھی بڑھ گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پٹرولیم انفارمیشن سروسز کے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ8 نومبر 2024کو ختم ہونے والے ہفتہ میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار66903 بیرل رہی جوکہ پچھلے ہفتہ کی یومیہ65582 بیرل پیدا وارسے 2 فیصد سے زیادہ ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں یورپی یونین میں مقیم پاکستانیوں نے 1.451 ارب ڈالر بھیجے جوکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں ارسال1.141ارب ڈالر سے27.1 فیصد زیادہ ہیں۔