190ملین پائونڈ کیس، بشریٰ بی بی کو عدالت سے ریلیف مل گیا

190ملین پائونڈ کیس، بشریٰ بی بی کو عدالت سے ریلیف مل گیا

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پائونڈ ریفرنس کی سماعت کی۔عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیاجبکہ بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

مزید پڑھیں: اپنے موقف پر قائم ہوں، نومبر میں عمران خان رہا ہو جائیں گے، لطیف کھوسہ

وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ ملزمان کی بریت کے حوالے سے ٹرائل کورٹ فیصلہ کرے۔ تاہم احتساب عدالت نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے ابھی تک کوئی حکم نامہ موصول نہیں ہوا۔

سلمان اکرم راجہ نے تحریری طور پر عدالت کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس بات کا حکم دیا تھا۔ نیب نے کہاکہ جن وکلا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دلائل دیئے انہی کی جانب سے تحریری طور پر آگاہ کیا جانا چاہئے تھا، اگر وکلا تحریری طور پر عدالت کو دے رہے ہیں تو عدالت اس معاملہ کو دیکھ لے۔

بعد ازاںعدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 18 نومبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *