ملکی برآمدات میں اضافہ، حجم 10.88 ارب ڈالر تک بڑھ گیا

ملکی برآمدات میں اضافہ، حجم 10.88 ارب ڈالر تک بڑھ گیا

رواں مالی سال کے دوران ملکی برآمدات میں 13.45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2024 کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 10.88 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران برآمدات کی مالیت 9.59 ارب ڈالر رہی تھیں۔

اسی طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں قومی برآمدات میں 1.29ارب ڈالر یعنی 13 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار سے متعلق بڑی خوشخبری آ گئی

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ملکی برآمدات میں مسلسل ڈبل ڈیجٹ اضافہ کا رجحان ہے اور جاری مالی سال کے آغاز پر جولائی 2024 کے دوران برآمدات میں 11.83 فیصد جبکہ اگست کے دوران 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح ستمبر 2024 کے دوران قومی برآمدات میں 13.52 فیصد جبکہ اکتوبر 2024 کے دوران 10.64 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *