صوبہ پنجاب میں ڈپریشن ، آنکھوں کے انفیکشن ، خواتین کے امراض مخصوصہ ، دماغی امراض ، خون کے کینسر اور جان بچانے والی جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ نے پنجاب میں فروخت ہونے والی متعدد جعلی ادویات پکڑی ہیں ،جن میں ڈپریشن کے مریضوں کی دوا ’ایٹی وان ‘،آنکھوں میں انفکیشن سے ہونے والی سوزش کےعلاج کی دوا ’کولوزن ٹیوب ‘،خواتین کے امراض مخصوصہ کے لیے ’ایس کین، ڈیپاسٹن اورایفاسٹین ‘گولیوں کا بیچ شامل ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : 100 اور 1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے خوش نصیبوں کا اعلان