متحدہ عرب امارات میں اساتذہ کے لیے گولڈن ویزا سکیم متعارف

متحدہ عرب امارات میں اساتذہ کے لیے گولڈن ویزا سکیم متعارف

متحدہ عرب امارات میں اساتذہ کے لیے گولڈن ویزا سکیم متعارف کرائی گئی ہے،  فی الحال دو مرکزی کیٹیگریز شامل کی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اماراتی  ریاست راس الخیمہ کے پرائیویٹ اسکول ایجوکیٹرز کے لیے نیا گولڈن ویزا پروگرام متعارف کرایا گیا ہے، مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے پروفیشنلز کو سیلف اسپانسرڈ بنیاد پر طویل المیعاد قیام کی پیش کش کی جارہی ہے۔

اس پروگرام کا اعلان راس الخیمہ ڈپارٹمنٹ آف نالج نے کیا ہے جس کا مقصد تعلیمی میدان میں اساتذہ اور اسکول لیڈرز کے کردار کی اہمیت کو تسلیم کرنا ہے۔

اس پروگرام کے تحت اسکول لیڈرز (پرنسپل اور وائس پرنسپل) اور اُن ٹیچرز کو ذہن نشین رکھا گیا ہے جو اس وقت راس الخیمہ کے پرائیویٹ اسکولوں میں کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں ڈپریشن ، دماغی امراض اور جان بچانے والی جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف

راس الخیمہ میں تین سالہ رہائش اور ملازمت کے حامل افراد اس اسکیم کے تحت درخواست جمع کراسکتے ہیں۔ متعلقہ ڈگری کے علاوہ اسکول کی پرفارمنس میں مثبت کردار ادا کرنے کی شرط بھی مطلوب قابلیت کا حصہ ہے۔

درخواست گزاروں کو باضابطہ اپائنمنٹ لیٹر، تعلیمی قابلیت کے صداقت نامے، رہائش کی دستاویزات اور اسکول کی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق صداقت نامہ بھی جمع کرانا ہوگا۔

درخواستیں  راس الخیمہ ڈپارٹمنٹ آف نالج کے تحت دی جاسکیں گی جو قابلیت جانچنے کی کوئی فیس وصول نہیں کرے گا،  درخواست قبول کیے جانے کی صورت میں بیوی یا شوہر، بچے اور والدین بھی طویل المیعاد رہائش کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *