آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا

آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا

بارڈ گواسکر ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ، میڈیا  رپورٹس کے مطابق کپتان روہت شرما کے بعد اب بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز شبمن گل بھی پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو سکتے ہیں۔

شبمن گل کو انجری کا سامنا ہے جس کے باعث وہ پہلے ٹیسٹ میں شاید میچ کھیل  نہ سکیں ، آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے جبکہ بی سی سی آئی نے بھی اس معاملے کو واضح نہیں کیا۔

سیریز کا پہلا میچ 22 سے 26 نومبر تک پرتھ میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

 شبمن گل کی انگلی زخمی ہے اور ان کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد پرتھ ٹیسٹ میں ان کے کھیلنے کے بارے میں جلد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

 اس سے قبل شبمن گل نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں دوسرے بھارتی بیٹرز کے مقابلے میں قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جہاں میزبان کو پہلی بار اپنی سرزمین پر وائٹ واش کی ہزیمت سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

اس وقت ٹیسٹ میچز میں شبمن گل تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہیں انہوں  نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں 2 میچوں کی 4 اننگز میں 144 رنز بنائے تھے جبکہ 90 رنز ان کا سب سے بڑا سکور تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *