پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ایک اور ناکارہ طیارے کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حیدرآباد کے ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ براستہ روڈ منتقل کر نے کی تیاری کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستا ن ائیر پورٹ اتھارٹی ایک اور ناکارہ طیارے کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حیدرآباد کے ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ براستہ روڈ منتقل کر نے کی تیاری کر رہی ہے جہاں پر ان طیاروں کو تربیتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
دوسرا ناکارہ MD-83 طیارہ، جس کا وزن 60 ٹن ہے، کو پیر کی رات منتقل کیا جائے گا۔ قومی شاہراہ اور گھارو ٹھٹھہ کے راستے ایڈوانس ٹریلرز کے ذریعے طیارے کو دو حصوں میں منتقل کیا جائے گا۔ حکام نے اس اقدام کے لیے پہلے ہی ایک این او سی جاری کر دیا ہے۔
یہ ناکارہ طیارہ سپر ہائی وے کے ذریعے ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں دوسرے طیارے کی کامیاب منتقلی کے بعد منتقل کیا جا رہا ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر منیر عالم نے تصدیق کی کہ تمام انتظامات مکمل ہیں، جو تربیتی سہولیات اور وسائل کے استعمال کو بڑھانے کے پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔