تحریک انصاف پشاور ریجن کا اہم اجلاس، 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں پر غور کیا گیا

تحریک انصاف پشاور ریجن کا اہم اجلاس، 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں پر غور کیا گیا

پاکستان تحریک انصاف پشاور ریجن کا اہم اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں 24 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کی تیاریوں پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم پی ایز 5 ہزار اور ایم این ایز 10 ہزار افراد کو ساتھ لے کر اسلام آباد پہنچیں گے۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ نیبر ہوڈ اور یونین کونسل سے لے کر اسلام آباد تک تمام ذمے داران اپنی موجودگی کے ثبوت بھجواتے رہیں گے تاکہ احتجاج کی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: 24 نومبر کا احتجاج عمران خان کی رہائی کیلئے ہے، اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں: اسد قیصر

تمام ذمے داروں اور بالخصوص ایم این ایز اور ایم پی ایز کی ویڈیوز کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام ارکان نے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر کسی ایم این اے یا ایم پی اے کے ساتھ افراد کی تعداد کم ہوئی تو انہیں اس کا جواب دینا ہوگا۔ اجلاس میں ریجنل اور ضلعی عہدیداروں کو بھی ٹاسک دیے گئے۔

اجلاس میں عمران خان سے بشریٰ بی بی کا پیغام بھی کارکنان اور ذمے داروں کو سنایا گیا۔ اجلا س میں واضح کیا گیا کہ عمران خان کی فائنل کال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں ریجنل صدر ارباب عاصم، ریجنل کابینہ، صوبائی وزراء، ضلعی صدر اور کارکنان نے شرکت کی۔

تمام شرکاء نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ بھرپور انداز میں احتجاج میں شرکت کریں گے اور تحریک انصاف کی کال کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *