سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کا گوشت مزید 7 روپے فی کلو سستا ہو گیا جس کے بعد اس کی قیمت 490 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز مرغی کا گوشت 497 روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا۔ اسی طرح زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 5 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد تھوک ریٹ 324 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 338 روپے فی کلو ہو گیا۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی درجن انڈوں کی قیمت 344 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 316 روپے فی کلو، پرچون ریٹ 330 روپے فی کلو جبکہ برائلر گوشت کی قیمت 475 روپے فی کلو ہے۔
جبکہ اسلام آباد میں گزشتہ روز مرغی کا گوشت 530 روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا۔