24 نومبر احتجاج، بشریٰ بی بی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو آخری وارننگ دیدی

24 نومبر احتجاج، بشریٰ بی بی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو آخری وارننگ دیدی

بشریٰ بی بی 24 نومبر کو عمران خان کی کال پراحتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے متحرک ہوگئیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کوبھی آخری وارننگ دیدی۔

آج نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے متحرک ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بشریٰ بی بی نے وزیراعلیٰ کو بھی وارننگ دی ہے کہ ڈیلیور کریں ورنہ گھر جائیں۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف پشاور ریجن کا اہم اجلاس، 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں پر غور کیا گیا

سابق خاتون اول نے پشاور ریجن کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو ٹاسک دیا ہے کہ ہر ایم این اے احتجاج کیلئے دس ہزارجبکہ ایم پی اے پانچ ہزار بندے لے کر آئے۔ جس پر پی ٹی آئی ارکان پریشان ہوگئے اور دس ہزار بندے لانا نا ممکن قرار دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی ارکان سے ناراضگی کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ مجھے گزشتہ احتجاج اور قافلوں کی رپورٹس ملی ہیں۔ کئی عہدیدار اور ممبر صرف حاضری کے لیے احتجاج میں آئے اور مختلف مقامات سے واپس لوٹ گئے تاہم اب ایسا نہیں ہوگا۔ یہ عمران خان کی رہائی کے لیے فائنل کال ہے اور ورکرز کو نکالنا ہوگا،اس کے علاوہ فیملیز کو بھی نکالنے کی کوشش کریں۔

اس سے قبل گزشتہ روز بشریٰ بی بی سے آئی ایس ایف اور یوتھ لیڈرز نے تفصیلی ملاقات کی، ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی نے انہیں بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچایا۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ بانی کی نوجوانوں سے بہت توقعات ہیں، پی ٹی آئی کے 24 نومبرکے احتجاج کے حوالے سے نوجوانوں کو متحرک کیا جائے۔

بعد ازاں بشری بی بی نے پی ٹی آئی کےعہدیداروں سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں اورعہدیداران کو احتجاج کےحوالے سے ضروری ہدایات بھی دیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *