عمران خان سمیت تمام افراد کو رہائی ملنی چاہیے، شیخ رشید احمد

عمران خان سمیت تمام افراد کو رہائی ملنی چاہیے، شیخ رشید احمد

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 30 دسمبر سے پہلے ملک میں اچھی خبریں آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے ملک میں آئین، قانون اور انصاف کی عدم موجودگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ افراد کو رہا کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ 102 ملزم ایسے ہیں جنہوں نے ابھی تک اپیل بھی نہیں کی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ میرے خلاف 11 کیسز ہیں، لیکن چالان کی کوئی نقول ابھی تک فراہم نہیں کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ جلد حل ہونے والا نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے رہنما ملک واپس آ رہے ہیں، اور وہ عوام کو بتائیں گے کہ ان کے دور حکومت میں 60 تعلیمی ادارے قائم کیے گئے، تاہم اب بچوں کے پاس داخلہ فیس کی کمی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ جو بچے فیس نہ ہونے کی وجہ سے اسکولوں سے واپس جا رہے ہیں، وہ ہم سے رابطہ کریں، ہم ان کی داخلہ فیس بھرنے کے لیے تیار ہیں۔

شیخ رشید نے سیاست میں تبدیلی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور شوکت خانم ایک ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 30 دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی اور وہ خدا کو گواہ بنا کر کہتے ہیں کہ ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مذاکرات ہوں اور مسائل کا حل نکلے، اور عمران خان سمیت تمام افراد کو رہائی ملنی چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *