لاہور اور ملتان ڈویژن کے علاوہ تمام اضلاع میں سکول کھولنے کا فیصلہ

لاہور اور ملتان ڈویژن کے علاوہ تمام اضلاع میں سکول کھولنے کا فیصلہ

سموگ کی صورتحال میں بہتری آتے ہی لاہور اور ملتان ڈویژن کے علاوہ باقی تمام اضلاع کے سکول کل سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ تعلیم بچوں کیلئے ضروری ہے لیکن صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے اسی وجہ سے مشکل فیصلے کیے گئے۔ سموگ کی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے ملتان اور لاہور کے علاوہ تمام اضلاع کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہوائوں کا رخ بدلنے سے سموگ کی صورتحال میں بہتری آئی ہے لہذا تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم کوئی بھی اسکول 8:45 سے پہلے نہیں کھلے گا۔ اس کے علاوہ تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیوں اور آئوٹ ڈور اسپورٹس پر پابندی ہوگی جبکہ اساتذہ، عملے اور طلبا کیلئے ماسک پہن کر اسکول آنا لازمی ہوگا۔

اس کے علاوہ چھٹی کیلئے جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ اوقات مقرر کیے جائیں گے تاکہ ٹریفک کا رش نہ ہو۔ سکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *