عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے ہوگئی۔ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 144 روپے اضافے سے 2 لاکھ 31 ہزار 396 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10گرام سونا 2144 مہنگا ہوکر 2لاکھ 31 ہزار 396 روپے کا ہوگیا۔
بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جو 2 ہزار 587 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 250 روپے پر مستحکم رہی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اضافہ عالمی مارکیٹ اور مقامی طلب کی حرکیات میں جاری اتار چڑھاؤ کی عکاسی کرتا ہے۔