24 نومبر کوپی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد پولیس حکام نے سر جوڑ لیے

24 نومبر کوپی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے  اسلام آباد پولیس حکام نے سر جوڑ لیے

پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کو ہونیوالے احتجاج سے نمنٹنے کیلئے پنجاب اور ایف سی سے نفری طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام اباد پولیس نے 24 کو ہونے والے پی ٹی آئی احتجاج سے نمٹنے اور مظاہرین کے ریڈزون میں داخلےکوروکنے کیلئے پنجاب اور ایف سی کے اضافی نفری طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیوں کا تخمینہ بھی تیار کر لیا ۔احتجاج کی صورت میں ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کیا جائے گا ۔ احتجاج کی صورت میں ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کرنے اور ریڈ زون اور اسلام آباد کو مجموعی طور پر 24 مقامات سے بند کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی کے نقطہ نظر سے ریڈ زون کے ایریا کی توسیع پر بھی زیرغور کیا جارہا ہے اور اضافہ کی صورت میں ریڈ زون زیرو پوائنٹ تک بڑھ جائے گا۔

اس کے علاوہ اسلام آباد پولیس کی 6 ہزار نفری احتجاج پر تعینات کرنے، ایف سی ،پنجاب کانسٹیبلری اور رینجرز کے جوان الگ سے تعینات کیے جائیں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ ایف سی کے 12 سو جوان اس وقت بھی اسلام آباد میں موجود ہیں۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے وزارت داخلہ سے چار سو کنٹینرز بھی مانگ لیے گئے ہیں، پولیس تیاریوں کو حتمی شکل دینے اور مزید اقدامات کرنے کیلئے وزارت داخلہ کے جواب کی منتظر ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *