پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

پاکستان تحریک انصاف کے حتمی احتجاج سے قبل انتظامیہ نے ایک بار پھر وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اسلام آباد میں 2 ماہ کیلیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کے اکھٹے ہونے پر پابندی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، اگر بھارت کو تحفظات ہیں تو بات کرے: محسن نقوی

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں مذہبی، سیاسی یا کسی بھی قسم کے اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی جو گزشتہ روز 17 نومبر کو ختم ہوئی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *