انٹربینک میں ڈالر 277:86روپے کا ہو گیا

انٹربینک میں ڈالر 277:86روپے کا ہو گیا

مسلسل کمی کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت میں آج پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 19 پیسے کے اضافے کے بعد 277 روپے 67 پیسے سے بڑھ کر 277 روپے 86 پیسے کا ہو گیاہے۔

کاروبار کے آغا زپر انٹربینک میں 3 پیسے کے اضافے سے 277 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا ، گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی کرنسی معمولی کمی کے بعد 277 روپے 67 پیسے پر بند ہوئی تھی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 82 پیسے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے ہوگئی۔ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 144 روپے اضافے سے 2 لاکھ 31 ہزار 396 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10گرام سونا 2144 مہنگا ہوکر 2لاکھ 31 ہزار 396 روپے کا ہوگیا۔

بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جو 2 ہزار 587 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 250 روپے پر مستحکم رہی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اضافہ عالمی مارکیٹ اور مقامی طلب کی حرکیات میں جاری اتار چڑھاؤ کی عکاسی کرتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *