ٹیوٹا کا اپنی مشہور زمانہ گاڑی سستی کرنےکا اعلان

ٹیوٹا کا اپنی مشہور زمانہ گاڑی سستی کرنےکا اعلان

ٹویوٹا پاکستان نے نئے سال کے آغاز کے موقع پر صارفین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے اپنی مشہور گاڑی ٹویوٹا کراس کی قیمت میں 4 لاکھ روپے تک کمی کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ خصوصی آفر 16 نومبر 2024 سے شروع ہو چکی ہے اور اس کا اطلاق گاڑیوں کی محدود تعداد پر ہو گا، جن کی بکنگ مکمل ہونے کے بعد یہ آفر دستیاب نہیں ہوگی۔ ٹویوٹا کراس ایچ وی ہائی ورینٹ کی قیمت میں 4 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 94,49,000 روپے ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 98,49,000 روپے کی قیمت پر دستیاب تھی۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے کن افراد کو خوشخبری سنا دی

اسی طرح کرولا کراس HV مڈ ورینٹ کی قیمت بھی 4 لاکھ روپے کم کر کے 89,99,000 روپے کر دی گئی ہے، جو پہلے 93,99,000 روپے تھی۔

ٹیوٹا کراس پیٹرول ہائی ورینٹ کی قیمت میں بھی 4 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے اور یہ گاڑی اب 84,99,000 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ اس سے پہلے اس کی قیمت 88,99,000 روپے تھی۔ اور ٹیوٹا کراس پیٹرول لو ورینٹ کی قیمت میں ساڑھے تین لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 78,49,000 روپے ہو گئی ہے، جبکہ پہلے یہ گاڑی 81,99,000 روپے کی قیمت پر دستیاب تھی۔

یہ پروموشنل قیمتیں صرف محدود مدت اور محدود اسٹاک کے لیے ہوں گی اور ان کا اطلاق صرف ان بکنگز پر ہو گا جو 16 نومبر 2024 سے مکمل ادائیگی کے ساتھ کی جائیں گی۔ کرولا کراس پاکستان میں انڈس موٹر کمپنی کی پہلی ہائبرڈ کراس اوور ایس یو وی ہے اور کمپنی نے ہائبرڈ ٹیکنالوجی کو ملک میں متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سٹی کی تازہ قیمت اور پانچ سالہ قسطوں کا نیا پلان سامنے آ گیا

یہ گاڑی لانچ ہونے کے بعد سے صارفین میں کافی مقبول ہو چکی ہے اور پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ہیول، ٹویوٹا اور ہنڈائی جیسی کمپنیاں اس شعبے میں سرگرم ہیں، اور مستقبل میں ہائبرڈ گاڑیوں کی مانگ میں مزید اضافہ ہونے کی توقع ہے۔

صارفین کی ایندھن کی بچت کی خواہش کے پیش نظر ہائبرڈ گاڑیاں مستقبل میں اور بھی مقبول ہوں گی، اور مختلف کمپنیاں اس شعبے میں مزید جدت لانے کی کوشش کریں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *