پنجاب : سموگ کی شدت میں کمی ، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں نرمی

پنجاب : سموگ کی شدت میں کمی ، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں نرمی

لاہور سمیت پنجاب بھر  کے شہریوں کے لیے خوشخبری آگئی،  سموگ کی شدت کم ہونے پر ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں نرمی کی گئی ہے ،  اس سلسلے میں محکمہ ماحولیات نے نوٹیفکیشن  جاری کردیا۔

جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب میں بارش، ہوا کی رفتار اور سمت میں تبدیلی کے باعث ماحولیاتی کیفیت میں بہتری ہے،  اس لئے محکمہ ماحولیات نے تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں :بابر اعظم نے ٹی 20 رنز میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا

محکمہ ماحولیات کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں ڈائن اِن، پارکنگ میں کھانے اور ٹیک اوے کی سہولت رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی، اسی طرح ہوم ڈلیوری خدمات پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

 نئے اعلامیے میں 15 نومبر کے حکم نامے کے تحت عائد پابندیوں میں نظرثانی کی گئی ہے، اس سلسلے میں تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پابندیوں میں نرمی پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *