24 نومبر احتجاج کال، حکومت کو اسلام آباد پہنچ کر سرپرائز دیں گے، بیرسٹر سیف

24 نومبر احتجاج کال، حکومت کو اسلام آباد پہنچ کر سرپرائز دیں گے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے 24 نومبر احتجاج کال کے حوالے سے حکمتِ عملی مرتب کر لی ہے اور وفاقی حکومت کا اس بار اسلام آباد میں سرپرائز دیں گے۔

رہنما پاکستان تحریکِ انصاف مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف قیادت نے 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے حکمتِ عملی مرتب کر لی ہے اور اس بار پاکستان تحریکِ انصاف وفاقی حکومت کو اسلام آباد پہنچ کر سرپرائز دے گی۔

 انکا کہنا تھا کہ ہم اس بار وہ طریقہ کار اپنا رہےہیں کہ جلد از جلد اسلام آباد پہنچ سکیں۔بیرسٹر سیف نے کہا احتجاج ہمارا آئینی اور بنیادی حق ہے لیکن احتجاج کے حوالے سے حکومت کا دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی نسبت پاکستان تحریکِ انصاف کیساتھ برتاؤ بہت مختلف ہے۔

بیرسٹر سیف نے واضح کیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت کے مابین بد اعتمادی کا کوئی معاملہ نہیں ہے۔ بشرٰی بی بی کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ بشرٰی بی بی نے بانی پی ٹی آئی کے پیغام پہنچانے کے حوالے سے اہم کر دار اداکیا ہے تاہم انکے پاکستان تحریکِ انصاف میں کوئی سیاسی اہداف نہیں ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *